Orhan

لائبریری میں شامل

موسم موحببت اور تم

بنچ خالی ہے مگر باز گشت باقی ہے۔۔۔ یہ عشق زادے بھی ناں " وجود" لے جاتے ہیں " آوازیں" چھوڑ جاتے ہیں۔

کمرے میں مکمل خاموشی کا راج تھا۔۔۔۔ مس نیلم گم صم سی صوفہ پر بیٹھی تھیں۔۔۔ ان کی نظروں میں خالی پن سا تھا۔۔۔ عقیدت نے ان کے ہاتھ تھامے تھے اور پیار سے ان کا چہرا دیکھا تھا۔

" آپ نے اپنے وجود پر یہ جو " بہادری" کا خول چڑھایا ہوا ہے ناں۔۔۔ اور آپ ہر کسی کی باتوں پر ہنستی ہیں اور قہقہے لگاتی ہیں ۔۔۔ اب اس بہادری کے خول میں دراڈیں پڑنا شروع ہو گئی ہیں ۔۔۔۔ راتوں کو تو کھل کر آپ رو لیتی ہوں گی مگر دن کے اجالوں میں ہنسی کے پیچھے چھپا دکھ کبھی کبھی منظر عام پر آ ہی جاتا ہے۔۔۔۔ شہریار ' پروفیسر رضی کی وہیل چئیر لا رہا ہے۔۔۔ آپ ان کی بات مان لیں۔۔۔ زندگی میں ایسے موقع بار بار نہیں آتے۔" وہ انہیں گلے سے لگاتی باہر آ گئی تھی۔۔۔ شہریار بھی پروفیسر رضی کو کمرے میں پہنچا کر کمرے کو اک نظر دیکھتا باہر آ گیا تھا۔ پروفیسر رضی کی نظریں مس نیلم کے کپکپاتے ہاتھوں پر تھیں ۔ وہ اب کچھ سوچ رہے تھے ۔۔۔ پھر انہوں نے ہی ابتدا کی تھی۔

" میں خود کو اپ کے قابل تو نہیں سمجھتا مگر پھر بھی میں چاہتا ہوں کہ آپ میرے پروپوزل پر نظر ثانی کریں ۔۔۔ میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ اپ کو خوش رکھنے کی پوری کوشش کروں گا ۔۔۔" مس نیلم نے اک نظر اس کشادہ پیشانی والے شخص کو دیکھا تھا ۔۔۔ خاموشی سے ادھر ادھر ٹہلتی رہیں۔۔۔ آخر وہ بولیں تھیں۔

" مگر رضی ۔۔۔ لوگ کیا کہیں گے۔۔۔؟" وسوسے سے بلند ہونے لگے وجود سے بھی۔۔۔

" نیلی۔۔۔ کیا تمہیں اپنی تنہائی' ویرانینظر نہیں آتیجو تم ابھی تک لوگون کے بارے میں سوچتی ہو۔۔۔ جب ہم دونوں کی رضا ہے۔۔۔ ہمارا دین اجازت دیتا ہےتو ہم کیونکر لوگوں کی طرف دیکھتے ہوئے اپنی خوشیاں خود پر حرام کر لیں ۔۔۔"

" مگر پھر بھی۔۔۔" مس نیلم تذبزب کا شکار تھیں۔

" نیلی۔۔۔ اگر تم مجھے میری معذوری کی وجہ سے ۔۔۔" نیلم نے ان کی بات کاٹ دی تھی۔

" نہیں رضی۔۔۔ ایسی بات نہیں ہے۔ ہم ماضی میں اچھے دوست رہے ہیں ۔۔۔ میں نے کبھی بھی آپ کو کمتر نہیں سمجھا۔۔۔"

" مگر جب زندگی میں شامل کرنے کی بات ہو تو اکثر معیار بدل جاتے ہیں۔" پروفیسر رضی کی اواز میں کچھ درد سا تھا۔

" نہیں رضی۔۔۔ اگر خوشیوں کا سوال ہے ناں۔۔۔ تو میں راضی ہوں۔۔۔ مگر میں ہمیشہ یہ چاہوں گی کہ اگر کہیں زندگی میں لوگوں کو وضاحت دینے کی بات آۓ تو ہم دونوں مل کر متحد ہو جائیں گے۔۔۔ میں اپنی باقی ماندہ زندگی اندھیروں کے خوف اور تنہائی کے ڈر سے نہیں گزار سکتی رضی۔۔۔"

   2
2 تبصرے

Farhana ۔۔۔

14-Dec-2021 02:33 PM

Khan sss

29-Nov-2021 10:52 AM